۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاراچنار، تری مینگل میں گزشتہ دنوں امتحان پر مامور اساتذہ پر قاتلانہ حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ وہ عناصر ہیں جنہوں نے ہمیشہ علم کے مراکز پر حملہ کر کے سفاکیت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پاراچنار، تری مینگل میں گزشتہ دنوں ہونے والی دہشت گردی پر اپنے مذمتی بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ بالخصوص پاراچنار کے پر امن ماحول کو ایک خاص تکفیری گروہ خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں ایسی عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ملک پاکستان میں ایک بار پھر ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعہ ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان آرمی ایسے خطوں میں سرچ آپریشن کر کے ان عناصر کو گرفت میں لے کر قرار واقعی سزا دے تاکہ امن امان برقرار رہ سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے زخمی ہونے والے افراد کی شفاء یابی اور شہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .